وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تقرری کےلیے سمری صدر کو ارسال کردی

شہباز شریف

Shehbaz Sharif

خواجہ آصف، احسن اقبال، عبدالعلیم خان، اعظم نذیر تارڑ کابینہ کا حصہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے 13 اراکین کے بطور وفاقی وزیر تقرر کی تجویز دی ہے،وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 91 کی شِق 9 کے تحت اسحٰق ڈار، مصدق ملک، سربراہ حبیب بینک (ایچ بی ایل) محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی کو بھی بطور وفاقی وزیر مقرر کرنے کی تجویر دی ہے۔

شہباز شریف کی تجویز کے مطابق خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا تنویر، جام کمال، انجینیئر امیر مقام اور اویس لغاری کا بطور وفاقی وزیر تقرر کیا جائے گا۔

عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی ، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ کو بھی بطور وفاقی وزیر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف دفاع ، اسحاق ڈار خارجہ ، محمد اورنگزیب خزانہ ، محسن نقوی داخلہ اور عطا تارڑ کو اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

اعظم نذیرتارڑ وزیر قانون و انصاف اور احسن اقبال کو منصوبہ بندی کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم نے شزا فاطمہ خواجہ کو وزیر مملکت بنانے کی تجویز دی ہے، اسحٰق ڈار اور مصدق ملک اپنی سینیٹ کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی بطور وفاقی وزرا کام کریں گے۔

نئی وفاقی کابینہ آج سہ پہر ایوانِ صدر میں حلف اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛آصف علی زرداری پاکستان کے 14ویں صدر منتخب

Exit mobile version