شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کےہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی ۔
شاداب خان نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ کے نام پیغام لکھا کہ ’شادی کے پہلا سال کے دوران میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے ہیں، اور کئی لمحات کو یادگار بنایا‘۔
انہوں نے اپنی اہلیہ سے جیون ساتھی بننے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہے ہیں، اور ساتھ ہی انہوں نے اللہ سے ہمیں ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی گزارنے کی دعا بھی کی۔
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 9 کی تیاریوں کا آغازکردیا
یادر ہے کہ شاداب خان نے24 جنوری 2023 کو قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے سادگی سے نکاح کیا تھا۔انکی نکاح کی تقریب اور اہلیہ کے بارے دیگر معلومات کو پرائیوٹ ہی رکھا گیاتھا۔ صرف اپنے نکاح کی تصویر شئیرکرکے مداحوں کو اس سے آگاہ کیا گیا تھا۔
Comments 1