تصویر برطانوی فوٹوگرافر نیما سرکھانی نے ناروے کے خطے’سویلبرڈ‘ میں کھینچی تھی۔
برطانوی فوٹو گرافر نیماسر کھانی کی تصویر نے وائلڈ لائف فوٹوگرافی آف دی ایئر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا۔ نیماسر نے ناروے کے خطے سویلبرڈ میں برفانی بھالو کی تلا ش
میں تین دن گزارے تھے ۔ مگر بدقسمی سے وہ دھند کی وجہ سے وہاں کوئی بھالو نہیں دیکھ سکے لیکن پھر جیسے ہی ان کا جہاز سمندری برف کے پاس پہنچا
تو اُنہوں نے دو برفانی بھالو دیکھے۔
تصویر کو آئس بیڈ کا نام عنوان دیا گیاہے۔ اس حوالے سے نیما سرکھانی نے کہا کہ مجھے پیپلز چوائس ایوارڈ جیتنے پر فخر ہے ۔
جس کے لیے 95 ممالک سے تقریباً 50,000 لوگ امیدوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: غباروں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا ڈریگن ماڈل تیار
برطانیہ کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے زیر تحت ہونے والے ایوارڈز کے منتظمین کے مطابق اس مقابلے کا حصّہ بننے والی تصاویر کے لیے 75 ہزار سے زائد افراد نے ووٹ ڈالے۔
اُنہوں نے بتایا کہ میری اس تصویر کو میوزیم کے وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر ایگزیبیشن میں 30 جون تک نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔
نیماسرکھانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ موسمیاتی تبدیلیاں ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہیں ۔مگر مجھے توقع ہے کہ اس تصویر سے لوگوں میں امید بڑھے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ اب بھی ہمارے پاس مسائل کو حل کرنے کے لیے وقت موجود ہے۔
Comments 1