سابق بھارتی کپتان اور سابق صدر بھارتی بورڈ ساروگنگولی کا موبائل فون چوری ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سارو گنگولی کا فون کولکتہ میں گھر سے چوری ہوا، انہوں نے موبائل چوری ہونے کی رپورٹ پولیس تھانے میں درج کرا دی ہے۔فون کی مالیت ایک لاکھ 6ہزار بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔
اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میرے فون میں اہم ذاتی معلومات ہیں، فون میں اہم شخصیات کے نمبرز بھی ہیں۔
پی ایس ایل؛سیزن 9 کراچی کنگز اور اسلام آبادیونائیٹڈ نے اپنی جرسیوں کی نمائش کردی
سارو گنگولی کا فون کولکتہ میں گھر سے اس وقت چوری ہوا جب وہ گھر پر نہیں تھے ،جبکہ فون مخصوص جگہ پر رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے موبائل چوری ہونے کی رپورٹ پولیس تھانے میں درج کرا دی ہے۔ نیز انہوں نے اتھارٹیز سے مطالبہ کیا ہے کہ فون کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔