پلاسٹک کے کرنسی نوٹ زیادہ محفوظ اور دیرپا ہونے کی وجہ سے سٹیٹ بینک آف پاکستن نے پلاسٹک کرنسی چلانے کا فیصلہ کیا
ویب ڈیسک؛ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے محفوظ اور دیرپا بنانے کےلیے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق پلاسٹک کے کرنسی نوٹ پر تجربات جاری ہیں تاہم عوامی رد عمل کی بنیاد پر انہیں جاری کیا جائے گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو دی گئی بریفنگ کے مطابق پاکستان میں کرنسی نوٹس کو زیادہ محفوظ اور دیرپا چلانے کےلیے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ابھی اس پر تجربات جاری ہیں اور عوامی رد عمل دیکھتے ہوئے انہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پلاسٹک کے کرنسی نوٹس کو متعارف کروانے کا مقصد موجودہ کاغذی کرنسی میں موجود کمزوریوں اور خامیوں کو دور کرنا ہے۔ اور انہیں زیادہ دیر تک چلانے کے قابل بنانا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹس کی سکیورٹی خصوصیات اور پائیداری کا جائزہ لیا جارہا ہے ، مثبت نتائج برآمد ہونے پر انہیں جلد مارکیٹ میں متعارف کروادیا جائے گا۔
پلاسٹک کے کرنسی نوٹ میں جدید سکیورٹی فیچرز شامل ہیں جبکہ یہ دوسرے کاغذی کرنسی کی بجائے دیر تک زیراستعمال رہ سکتے ہیں، اسی وجہ سے یہ کاغذی کرنسی سے زیادہ قابل اعتماد ہیں۔ جبکہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹ متعارف کروانے سے جعلی کرنسی کے مسئلے بھی کم ہونگے ۔
پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی لانے کا سوچ رہے ہیں؛ وزیرخزانہ
کرنسی نوٹ تبدیل ہونے کی وجہ سے پرانے ڈیزائن کے تمام کرنسی نوٹ واپس بینکوں میں آئیں گے ، اور اس طریقے سے محفوظ کی گئی رقوم بھی منظرعام پر آئیں گی جو لوگوں نے اپنے پاس ذاتی طور پر محفوظ کی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کئی ممالک پہلے ہی پلاسٹک کرنسی نوٹ استعمال کررہے ہیں، جن میں کینڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، ملائشیا، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات کے ممالک شامل ہیں۔ ان ممالک میں یہ نوٹ زیادہ محفوظ اور زیادہ دیر تک قابل استعمال ثابت ہوئے ہیں۔