آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران سعودی وزیرخارجہ کے ہمراہ وفد بھی شامل تھا
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے اپنے وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشترکہ مفادات اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔
سعودی وزیر خارجہ ہمراہ موجود وفد میں وزیر ماحولیات، وزیرپانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخورائے، سعودی فنڈ برائے سرمایہ کاری، رائل کورٹ سمیت دیگر شعبوں کی شخصیات اور اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹجک اہمیت کے تعلقات پر زور دیا۔۔
یہ بھی پڑھیں؛آئرلینڈ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستانی عوام کے دلوں میں سعودی بھائیوں کیلئے موجود جذبہ محبت کو اجاگر کیا اور سعودی وفد کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔