وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہبازشریف اور وفد کے اراکین کا استقبال کیا۔
افطار ڈنر پر ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران پاک سعودی تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔
محمد بن سلمان کے افطار ڈنر کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کی بحرین کے امیر شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ بحرینی ولی عہد نے شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دی۔ جبکہ اس موقع پر پاکستان اور بحرین کے تعلقات اور باہمی امور دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے تھے جہاں انکا استقبال پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی نے کیا تھا۔ جبہ مدینہ میں روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری دی گئی اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئی۔
یہ بھی پڑھیں؛غزہ؛ حماس کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزرا اسحاق ڈار ، خواجہ آصف ، محمد اورنگزیب ، عبدالعلیم خان ، عطاءاللہ تارڑ ، احدچیمہ بھی شہبازشریف کے وفد میں شامل ہیں ۔