سعودی عرب؛ 2023 میں سیاحت سے 40 ارب ڈالر کی آمدن ہوئی

سعودی عرب

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودیہ میں سیاحت کا فروغ تسلسل سے جاری ہے

سعودی عرب نے 2023 میں سیاحت کے شعبے سے 40 ارب ڈالر کی آمدن حاصل کی۔ اقوام متحدہ کی ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی فہرست میں 2019 کے مقابلے میں 2023 میں بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی شرح کے حوالے سے سعودی عرب  سرفہرست رہا ہے۔

جبکہ سعودی عرب کے مرکزی بینک کے مطابق 2023 میں سیاحوں نے 135 ارب ریال یعنی 39.95 ڈالر خرچ کیے جو ایک ریکارڈ ہے۔

جبکہ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سیاحت کا شعبہ مسلسل کامیابی حاصل کر رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ سعودی عرب میں سیاحت کامیاب جا رہی ہے اور اس نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تسلسل کے ساتھ مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔

پریس رپورٹ کے مطابق مطابق سعودی مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سعودی عرب کی تاریخ میں سیاحوں کی جانب سے خرچ کی گئی سب زیادہ رقم کو ظاہر کرتے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 کے مقابلے میں اس رقم میں 42.8 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں؛مکہ مکرمہ  آنے والے 4 ہزار بھکاری گرفتار

یو این ڈبلیو ٹی او کی جنوری 2024 میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2019 کے مقابلے میں سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی تعداد 56 فیصد بڑھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2019 کے مقابلے میں 2023 میں سیاحوں کی تعداد میں بحالی کی شرح 156 فیصد رہی ہے۔

Exit mobile version