روس؛ کرپشن پر روسی فوج کا حاضر سروس افسر گرفتار

روسی فوج

اس سے قبل بھی روسی فوج میں اعلی عہیدار کرپشن میں ملوث پائے جاچکے ہیں

روس؛ روس میں ایک روسی فوج کے اعلی فوجی افسر کو کرپشن پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق روسی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل وادم شامارین کو رشوت مبینہ طور پر رشوت لینے اور کرپشن کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی روسی فوج کے کئی اعلی عہدیداران کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مین کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے عہدے پر موجود فوج کے افسر کو 2 ماہ کے لیے جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ سرکاری ایجنسی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شارامین کی گرفتار دیگر روسی فوجیوں کی  گرفتاریوں کا ہی تسلسل ہے، جنہیں کرپشن اور ملٹری کانٹریکٹس میں خرد برد کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔

روس نے چوری کے الزام میں 1 امریکی فوجی گرفتار کرلیا

اس سے قبل رواں ماہ میجر جنرل ایوان پوپو جو کہ سابق کمانڈر برائے جارحیت یوکرین کے لیے تعینات تھے، اور لیفٹیننٹ جنرل یوری کوزنیتسو کو بھی رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ روس اگرچہ یوکرین جنگ کے باعث عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کر رہا ہے، تاہم ان دنوں فوجی جرنیلوں کے حوالے سے بھی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔

Exit mobile version