یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق روس نے یوکرین پرمیزائل حملے کیے جبکہ سو سے زائد ڈرون لانچ کیے
ویب ڈیسک؛ روس کے یوکرین پرمیزائل حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق روس نے یوکرین پر میزائل اور ڈرون لانچ کیے ہیں ، یوکرینی صدر کےمطابق روس نے ایک سو سے زائد میزائل اور ڈرون یوکرین کے خلاف لانچ کیے ہیں۔
یوکرینی صدر کے مطابق روس کے یوکرین پر میزائل حملے سے یوکرین کے کئی علاقوں میں بجلی اور پانی کی بندش کی شکایات کی جارہی ہیں۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرین پر میزائل حملے کے بعد دارلحکومت کیف میں کئی مقامات میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
جبکہ روس کے یوکرین پرمیزائل حملے کے بعد یوکرینی فوج نے کیف اور اس سے ملحقہ علاقوں میں میں مزید فضائی حملوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ روس کے پاس فضا میں اسٹریٹجک بمبار طیارے (TU-9511) موجود ہیں، روس مزید بڑے فضائی حملے کرسکتا ہے۔
دوسری جانب روس کے کہنا ہے کہ یوکرین پر میزائل حملے میں اس نے یوکرین کے پندرہ ریجنز میں توانائی کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس سے کیف شہر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل ہے۔
روس؛ کرپشن پر روسی فوج کا حاضر سروس افسر گرفتار
روس کی جانب سے یوکرینی تنصیبات پر حملے کے بعد کیف کے کے میئر وتالی کلِچکو نے کہا کہ حملے سے شہر میں بجلی اور پانی کی فراہمی میں خلل پڑا ہے۔ ان حملوں کے پیش نظر شہری انتظامیہ نے پناہ گاہوں کی طرز پر ”ناقابل تسخیر مقامات‘‘ کھولنے کے منصوبوں کا اعلان کیا، جہاں لوگ اپنے مواصلاتی اور برقی آلات چارج کر سکتے ہیں اور بلیک آؤٹ کے دوران ریفریشمنٹس بھی حاصل کر سکتے ہیں
Comments 1