کراچی :الیکشن ریلی پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں تصادم

پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے عہدیدارن کا کہنا ہے کہ ریلی روکنے کی کوشش کے دوران پولیس نے 50 کارکنوں کو حراست میں لے لیا

کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں پی ٹی آئی کارکنا ن کی ریلی پر پولیس کادھاوا۔کارکن اور پولیس آمنے سامنے ہوگئے ۔ پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان فلک الماس کے مطابق پارٹی نے کلفٹن میں ریلی نکالی جسے پولیس نے ’زبردستی منتشر‘ کر دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس دوران پولیس نے 50 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے اتوار سے ملک بھر میں انتخابی ریلیاں نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب کراچی پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او بوٹ بیسن ریاض نیازی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ریاض نیازی شدید زخمی ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے تین تلوار پر پی ٹی آئی کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کے حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود پولیس نے لاٹھی چارج کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر بھر میں آج ’ہر سیاسی جماعت کی سرگرمیاں جاری ہیں مگر پی ٹی آئی کے خلاف مذموم سازش رچائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں رابطے بحال

Exit mobile version