وفاق ،پنجاب اور کے پی کے میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی،بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف

جن علاقوں میں ہمیں ہرایا جارہا ہے وہاں کل آر او کے دفاتر کے سامنے پرامن احتجاج کریں گےپریس کانفرنس

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی۔تحریک انصاف کی فتح کو ”غلامی نامنظور“ کے نام کرتے ہیں،لوگوں نے غلامی کو ریجکیٹ کردیاہے۔

چئیرمین تحریک انصاف نے دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر جن علاقوں میں ہمیں ہرایا جارہا ہے وہاں کل آر او کے دفتر کے سامنے پرامن  احتجاج کریں گے۔احتجاج میں پاکستان کا جھنڈ الے کر نکلیں گے ۔

کل تحریک انصاف کے کارکن سبز ہلالی پرچم اٹھائیں، آر او کے دفتر کے سامنے پہنچیںاور اپنے حق کیلئے آواز بلند کریں، ہاری ہوئی سیٹ کو دوبارہ وننگ سیٹ بنائیں گے۔

فارم 45 کے مطابق  جلد از جلد نتائج کا اعلان کیا جائے ۔ پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی  نشستوں کو ہرایا گیا۔ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی ہمیں ہی حکومت بنانے کی دعوت دینگے۔ بہت جلد وزیراعلیٰ کے ناموں کا اعلان کریں گے، پنجاب کے عوام کو عوامی وزیراعلیٰ ملنے جارہا ہے۔حکومت ملک کیلئے بنائیں گے۔اگر مرضی کی حکومت بنائی گئی تو معیشت برداشت نہیں کر سکے گی۔

ہم آئین و قانون کے مطابق ذمہ داری نبھائیں گے۔بیرسٹرگوہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ قانون کا تقاضا ہے کہ الیکشن کمیشن 2 بجے تک سارے نتائج ڈکلیئر کرے، یہ اس کی آئینی ذمے داری تھی۔

2 بجے تک کسی صورت نتیجے کا اعلان نہ ہوسکا تو وجوہات بتائی جائیں۔صبح دس بجے تک نتائج کا عمل ہر صورت مکمل ہونا چاہیے تھا۔قانون کے مطابق فارم 45 سے نتیجہ اخذ ہوتا ہے۔تحریک انصاف کی اس فتح کو غلامی نامنظور کے نام منصوب کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو پرامن طریقے سے حق رائے دہی سے استعمال کیا۔

الحمد اللہ، پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت 170 سیٹوں کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں

انتخابی نتائج میں تاخیر پر وفاقی وزارت داخلہ کی وضاحت

Exit mobile version