ن لیگ وفاقی حکومت سے دستبردار، سعد رفیق نے تصدیق کردی

مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کو اپنے سر پر کانٹوں بھراتاج سجانے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی حکومت سے دستبرداری کی خبروں کی تصدیق سینیئر پارٹی رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایکس اکاؤنٹ پر کی ۔

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو اپنے سر پر کانٹوں بھراتاج سجانے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے باقی جماعتوں کو بھی یاد دلایاکہ وفاقی حکومت کی تشکیل پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ نہ کہ صرف ان کی جماعت کی۔

جبکہ گزشتہ روز نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس کی کہانی سامنے آگئی ہے۔ جس کےمطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز دی کہ وفاقی حکومت ہمیں نہیں لینی چاہیے۔

 تاہم یہ بھی کہا جارہاہے کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رابطہ کمیٹیوں کا جمعہ کو ہونے والا اجلاس ملتوی کرکے ہفتے کو رکھ لیا گیا ہے۔ اس اہم اجلاس میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دی جانا تھی۔

 اب پارٹی کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ۔ ’موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کے پاس واضح اکثریت نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کی تشکیل پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مسلم لیگ ن کی نہیں۔

سابق وفاقی وزیر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ, ’پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان پہل کریں، پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر مشترکہ مرکزی حکومت تشکیل دیں۔ ہم آپ کو مبارکباد دیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں رابطے بحال

Exit mobile version