مسافرطیارہ کیسکاویل سے ساؤپالو جارہا تھا کہ جب کہ وہ راستے میں ونہیڈو شہر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 61 افراد جانبحق ہوگئے۔ مسافر طیارہ کیسکاول سے ساؤپالو جارہا تھا کہ ونہیڈو شہر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ مسافر طیارہ میں 57 مسافروں اور عملے کے 4 افراد سمیت 61 افراد جانبحق ہوگئے۔ونہیڈو شہر کی ریسکیو اور ریکوری ٹیم کے مطابق طیارہ حادثہ میں کوئی بھی زندہ بھی نہیں بچ سکا۔
خبررساں ادارے اے یف پی کے مطابق ووپاس ائیرلائن اے ٹی آر -500 طیارہ جنوبی پارانا ریاست کے علاقے کیسکاویل سے ساؤ پالو جارہا تھا۔ جبکہ وہ ونہیڈو شہر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ووپاس ائیر لائن کی ویب سائٹ پر جاری اعداد وشمار کے مطابق 57 مسافروں اور عملے کے 4 افراد سمیت 61 افراد اس حادثے میں جان سے گئے ہیں۔
ووپاس ائیرلائن کے مطابق وہ حادثے کی وجوہات کے بارےمیں جاننے کی کوشش کررہے ہیں، جبکہ اس فضائی حادثے میں جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو بھی مکمل مدد فراہم کی جارہی ہے۔ کمپنی کے مطابق مسافر طیارہ دو انجنوں پر مشتمل تھا، تاہم اڑان بھرتے وقت اس میں کسی بھی قسم کی فنی خرابی نہیں تھی۔
فضائی حادثے کے بعد برازیل کی سی این آئی پی اے ایوی ایشن ایکسیڈنٹ ایجنسی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ اٹلی کی طیارہ ساز کمپنی فرانکو اے ٹی آر کا کہنا ہے کہ اس کے ماہرین تفتیش کاروں کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ونہیڈو شہر کی ریسکیو اور ریکوری ٹیم نے جائے حادثہ پر شناخت کے لیے باقیات کو نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔ جبکہ برازیلین صدر اناسیو ڈی سلوا نے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔
نیپال؛ مسافرطیارہ اڑان بھرنے کے دوران تباہ 18 افراد ہلاک
سی این ائی پی اے کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں سال 2024 میں اب تک 108 حادثے ریکارڈ کیے جاچکے ہیں، جن کے نتیجے میں 49 افراد مارے گئے جبکہ گزشتہ دس سالوں میں ملک بھر میں 1665 حادثات میں 746 افراد جان بحق ہوئے۔ جبکہ یہ مسافر طیارہ حادثہ ان اعداد وشمار کے علاوہ ہے۔
یاد رہے کہ فضائی حادثات میں کافی حد تک بہتری آئی ہے،تاہم ابھی بھی کم ترقی یافتہ ممالک میں حادثات کی شرح اب بھی زیادہ ہے۔