نیپال کا مسافرطیارہ ٹیک آف کررہا تھا کہ تباہ ہوگیا، پائیلٹ معجزاتی طور پر بچ گیا
کھٹمنڈو؛ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کرنے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ میں موجود 19میں سے 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پائیلٹ معجزاتی طور پر بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق چھوٹا مسافر طیارہ مرمت کے لیے کھٹمنڈو سے پوکھارا ائیرپورٹ لے جایا جارہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا ائیرلائن کا مسافرطیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل کر ایک عمارت سے جاٹکرایا، جس سے اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے میں اس وقت عملے کے 19 افراد سوار تھے جن میں سے 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ طیارے کے پائیلٹ 37 سالہ منیش معجزاتی طور پر بچ گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح 11 بجے کے قریب جیسے ہی طیارے نے اڑان بھری تو اسکا توازن بگڑ گیا اور وہ کھسک کر ایک عمارت سے جا ٹکرایا۔
حادثہ کے بعد رن وے پر فوری طور پر امدادی کاروائیاں شروع کردی گئی اور بچ جانے والے پائیلٹ کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی بحریہ کا جنگی جہاز آگ لگنے سے تباہ ہوگیا
تباہ ہونے والا طیارہ 9N-AME (CRJ 200) طیارہ نیپال کی سوریا ائیرلائن کی ملکیت تھا۔ یہ طیارہ نیپال کے بین الاقوامی تری بھون ہوائی اڈے سے پوکھارا ائیرپورٹ کی جانب مرمت کے لیے لے جایا جارہا تھا۔
اس سے قبل بھی نیپال کو فضائی سفر کے حوالے سے ناقص انتظامات پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔ فضائی سفر کی سیفٹی کے حوالے سے نیپال کے انتظامات ناکافی ہیں۔ جنوری 2023 میں بھی ایک طیارہ پائلٹس کی غلطی کی وجہ سے گر کرتباہ ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں 72 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Comments 2