پی سی بی کا اسٹیڈیمز اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

پی سی بی

آئیندہ چیمپن ٹرافی سے قبل اسٹیڈیم اپ گریڈ کیے جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے ملک کے اہم اسٹیڈیم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اگلے برس چیمپئنز ٹرافی سے قبل لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی نئی شکل تیار ہوگی۔

ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم پر نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد کام شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کو بھی اس طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

جبکہ چئیرمین پی سی بی جلد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کریں گے، محسن نقوی کے دورے کے بعد کراچی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کا حتمی پلان تیار ہوگا۔

اسی طرح راولپنڈی اسٹیڈیم کو بھی اپ گریڈ کرنے کے بعد وہاں ہاسپٹیلٹی باکسز اور فکسڈ کرسیاں لگائی جائیں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین مقرر کیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کی اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری

Exit mobile version