بھارت؛ دارالحکومت نئی دہلی شدید بارشوں کی زد میں،11 افراد ہلاک

نئی دہلی

شدید بارشوں سے نئی دہلی کے ٹرمینل کی چھت گرگئی، درجنوں پروازیں منسوخ

بھارت؛ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی۔ میڈیا کے مطابق 28 جون سے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ تاحال جاری ہے۔ شدید بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی جبکہ 4 شہری انڈر پاس میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں دہلی میں شدید گرمی تھی ، تاہم 28 جون کو اچانک شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بارشوں کی وجہ سے اور شہر کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام کے ساتھ ساتھ بجلی اور پانی کی بندش بھی رہی۔ جبکہ معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔

موسلا دھار بارش کی وجہ سے دہلی کے مرکزی ہوائی اڈے کے تین ٹرمینلز میں سے ایک کی چھت گر گئی، جسکی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں نئی دہلی کے ہوائی اڈے سے 60 کے قریب پروازیں منسوخ کی گئی۔

ہوائی اڈے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کو فلائٹ آپریشنز معمول پر آ گئے اور جس ٹرمینل کی چھت گر گئی تھی، وہاں کی فلائٹ کو دیگر دو ٹرمینل کی جانب موڑ دیا گیا البتہ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان موجود ہے مزید فلائٹس منسوخ ہو سکتی ہیں۔

انڈین آرمی کا ٹینک ڈوبنے سے 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے

بارش کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نئی دہلی میں ایک ہی دن میں ہونے والی بارش پورے مہینے میں شہر میں ہونے والی اوسط بارش سے زیادہ تھی۔ جبکہ ایک دن میں ہونے والی بارش 1982 کے بعد کی تاحال سب سے زیادہ بارش ہے۔

نئی دہلی ائیرپورٹ سے پروازیں منسوخ ہونے سے بھی بھارت کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ یہ ائیرپورٹ ملک کے سب سے بڑے اور مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔

Exit mobile version