بیرون ملک مقیم بھارتیوں میں نریندر مودی کی تیسری ممکنہ جیت کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتہاپسند سوچ اور نظریے کو بیرون ملک مقیم بھارتی کمیونٹی نے مستردکردیا۔ بیرون ملک مقیم بھارتیوں میں نریندر مودی کی ممکنہ جیت کے بارے تشویش پائی جاتی ہے۔ بیرون ملک مقیم شہریوں کے مطابق مودی کےدورِاقتدارمیں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑے گئے۔
نیویارک ٹائمزکی ایک رپورٹ کے مطابق ملک مقیم بھارتیوں نے مودی کی تیسری ممکنہ جیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا، بیرون ملک مقیم بھارتیوں نےاس حوالے سےکہاکہ”مودی کی تیسری ممکنہ مدت کے بارےمیں تشویش بڑھ رہی ہے،مودی کےدورِاقتدارمیں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑے گئے۔
مقبوضہ کشمیر؛ عوام کے بعد کشمیر ی پولیس قابض بھارتی فوج کے تشدد کا شکار
بیرون ملک مقیم بھارتی عوام کا کہنا تھا کہ ہم مذہبی اقلیتوں کی حالیہ پسماندگی، سکھ رہنماؤں کے قتل عام اور منصوبہ بندی اور مخالف سیاست دانوں کی قید و بند کے حوالے سے فکر مند ہیں”،بیرون ملک مقیم بھارتیوں نےمودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ”مودی حکومت نے اختلاف رائے رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور اپوزیشن لیڈران کو جیل بھیج دیا ہے۔ بیرون ملک مقیم بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ”مودی کی حکومت میں آزاد ادارے تباہ ہو چکے ہیں اور یہ صورتحال خطرناک ہے۔
جبکہ دوسری جانب بھارت میں انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں نے اپنی کامیابی کی پیشگوئی کی ہے تاہم نتیجہ کیا آتا ہے یہ ابھی قبل از وقت ہے۔