اسرائیل کی جانب سے لبنان پر ڈرون حملہ گزشتہ روز مقبوضہ گولان پر ہونے والے راکٹ حملے کے رد عمل میں کیا گیا
بیروت؛ اسرائیلی کی جانب سے لبنان پرڈرون حملہ سے 2 شہری شہید ہوگئے ہیں۔ بیروت کے شہری دفاع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے جنوبی لبنان قصبے شقرہ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملہ سے 2 افراد شہید جبکہ 3 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے دی روئٹرز کے مطابق ریسکیو ذرائع نے 2 افراد کے شہید ہونے کی اطلاع دی ہے ریسکیو ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ شہید ہونے والےعام شہری تھے یا کہ کوئی جنگجو تھے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل گولان کے پہاڑی علاقے میں راکٹ حملے سے 11 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔ اسرائیل نےاس راکٹ حملے کا الزام حزب اللہ پر لگایا تھا جبکہ حزب اللہ نے اس حملے کی تردید کی تھی۔
گولان پر راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں مقبوضہ گولان حملے کا شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ گزشتہ روز پیر کو ہونے والا جنوبی لبنان پرڈرون حملہ اسی حملہ کی جوابی کاروائی ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل اور لبنان کی کشیدہ صورتحال پر امریکا، اٹلی، جرمنی کی شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے جبکہ فرانس اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مقبوضہ گولان پرراکٹ حملہ 11 اسرائیلی ہلاک، اسرائیل کا حزب اللہ پر الزام
اسرائیل کے لبنان پرڈرون حملہ کے بعد اور حالیہ کشیدگی میں لبنان کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ کئی ممالک کی فضائی کمپنیوں نے لبنان کے لیے اپنی پروازیں روک دی ہیں جبکہ بیروت کا رفیق حریری لبنان کا واحد بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے جہاں پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔