حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے ایران موجود تھے
تہران؛ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔ حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ پر قاتلانہ حملہ انکی ایران آمد کے دوران انکی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے حماس رہنماء ایران میں موجود تھے کہ آج صبح انکی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا جس میں وہ ایک محافظ سمیت شہید ہوگئے۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق حماس سربراہ کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابھی کسی بھی طرف سے اس قاتلانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔
گزشتہ روز منگل کونومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشنکیان کی تقریب حلف برداری تہران میں منعقد ہوئی۔ جس میں کئی غیر ملکی سربراہان نے شرکت کی،حماس کے رہنما بھی اسی تقریب میں شرکت کی غرض سے ایران میں موجود تھے۔
چین ؛ فلسطینی دھڑوں حماس اور الفتح کے درمیان مذاکرات ، اختلافات ختم کرنے پر اتفاق
اسماعیل ہنیہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ تھے ۔ انہیں 2017 میں سیاسی ونگ کا سربراہ قائم کیا گیا تھا، اسماعیل ہنیہ غزہ کے علاقے میں سفری پابندیوں کی وجہ سے قطر کے دارلحکومت دوحہ میں مقیم تھے۔ حالیہ غزہ جنگ میں اپریل میں اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے شہید ہوگئے تھے۔ اسکے علاوہ انکے خاندان کے 10 سے زائد افراد اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔
Comments 1