کرغیزستان؛ پاکستانی طلباء کے ہاسٹلز پر حملے؛ متعدد طلبہ زخمی

کرغیزستان

کرغیزستان میں طلبہ پر حملے سے متعدد طلباء زخمی ہوگئے، کسی طالبعلم کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی

کرغیزستان؛ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی افراد نے پاکستانی طلباء کے اپارٹمنٹس اور ہاسٹلز پر حملے کی زد میں آکر متعدد پاکستانی طلبہ زخمی ہوگئے۔ نشریاتی ادارے اے پی پی کے مطابق کہ بشکیک میں مقامی افراد نے مقیم غیر ملکی طلبہ بشمول پاکستانیوں پرحملہ کر دیا، جن کا چند روز قبل مصری شہریوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

کرغیزستان کے بشکیک میں میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے متعدد ہاسٹلز اور پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبہ کی نجی رہائش گاہوں پر حملے کیے گئے۔ جبکہ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کسی بھی طالبعلم کی ہلاکت یا کسی بھی طالبہ کے ریپ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

پرتشدد واقعات کےبعد پاکستانی سفارتخانےنے طلبہ کوہدایت کی ہے وہ گھروں ہی محدود رہیں اور باہر مت نکلیں۔ کرغیزستان میں پاکستان سفیر حسن ضیغم نے کہا ہے کہ سفارت خانہ پاکستانی طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

جبکہ دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بھی سفیر کے پیغام کو سوشل میڈیا پر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ کے سفارت خانہ پاکستانی طلبہ کی سہولت کے لیے کرغستان کے حکام سے رابطے میں ہے، ان کی حفاظت سفیر اور ان کی ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

سعودی عرب: مصری شہری کے قتل میں ملوث پاکستانی شہری کو سزائے موت

طلبہ کے ہاسٹلز پر حملوں کے ساتھ ساتھ طالبات کے ہاسٹلز پر بھی حملے کیے گئے ہیں ۔ ڈان نیوز کے مطابق خاتون طالبہ نے بتایا کہ ہم نے ہاسٹل کے واش روم میں پناہ لی ہے، یہاں پر خواتین طلبہ کو ہراساں کیا جار رہا ہے، ہم 6 طلبہ ایک واش روم میں موجود ہیں ہمیں یہاں سے بچایا جائے

اظہار تشویش

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کرغیزستان میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر پرتشدد حملوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے احکامات صادر کیے ۔ شہباز شریف نے کرغیزستان میں پاکستانی سفیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلبہ سے ملاقات کریں۔

Exit mobile version