بھارت سے تمام کشمیری صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ
بھارتی ظلم و بربریت مسلسل جاری ہے۔ کشمیر میں گرفتار کشمیری صحافی آصف سلمان کو 5 سال بعد رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ آصف سلمان کو دہشتگردی کے جھوٹے الزامات کے تحت 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ آصف سلمان نے برہان وانی کی دوسری برسی پر آرٹیکل لکھا تھا۔
کےتحت پانچ سال تک قید رہنے والے آصف سلمان 28فروری کو رہا ہوا تھا جسے بھارتی فوج نے یکم مارچ کو دوبارہ گرفتارکرلیا۔ آصف سلمان کی قید کشمیری صحافیوں کے خلاف دہشتگردی کے قانون کے غلط استعمال کی نمایاں مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛پلوامہ حملے کے بعد مودی حکومت نے پاکستان میں قتل عام کرایا، برطانوی اخبار
اس وقت دہشت گردی قوانین کے تحت بھارتی قید میں چارکشمیری جرنلسٹ موجود ہیں۔ قید صحآفیوں میں سجاد گل .عبد العلا فاضلی،عرفان معراج اور ماجد شامل ہیں۔
آر ایس ایف کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کےمطابق بھارت ایک سو اسی ممالک میں ایک سو اکسٹھ نمبر پر ہے۔ تاہم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے تمام کشمیری صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔