بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر پلوامہ میں گھروں کو آگ لگا دی گئی
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر دو گھر جلادیے، جبکہ بھارتی فوج نے دو حریت پسن کمانڈروں کو بھی محصور کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے نے آپرشین نہامہ علاقے میں کیا اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا جس کے علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔
جبکہ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مزاحمتی تحریک لشکر طیبہ کے دو کمانڈروں کو ایک گھر میں محصور کردیا گیا ہے۔ اور فوج کی جانب سے اس گھر کا محاصرہ کیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر؛ عوام کے بعد کشمیر ی پولیس قابض بھارتی فوج کے تشدد کا شکار
بھارتی میڈیا کے مطابق رئیس احمد اور ریاض احمد ڈار جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے رہنے والے ہیں اور دونوں آزادی پسندوں کمانڈر ہیں۔ اسی سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فوج نے دو گھر جلادیے۔