زائرین اترپردیش سے میں شیو کھوری کے مندر کی زیارت کو جارہے تھے کہ اکھنور کے قریب حادثہ پیش آیا
جموں کشمیر؛ مقبوضہ جموں وکشمیر میں اکھنور کے قریب ایک بس کھائی میں گرنے سے 21 ہندو زائرین ہلاک ہوگئے۔ تمام افراد بھارتی ریاست اتر پردیش کے رہنے والے تھے اور مقبوضہ جموں میں شیو کھوری کے مندر کی زیارت کو جارہے تھے۔ اکھنور کے قریب بس جموں و پونچھ ہائی وے کے نزدیک کالی دھر مندر کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔
حادثہ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ۔ ایک عہدیدار کے مطابق بس تقریباً 200 فٹ گہری کھائی میں گری۔ جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
اکھنور ہاسپٹل کے میڈیکل آفیسر کے مطابق کہ 21 کے قریب افراد کو مردہ حالت میں ہسپتال میں لایا گیا۔ جبکہ کشمیر خبررساں ادارے ندائے مشرق کی رپورٹ کے مطابق اس حادثہ میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ جن میں سے شدید زخمیوں کو خصوصی علاج کے لیے جی ایم سی جموں میں منتقل کیا گیا ہے۔
یسین ملک کی اہلیہ کا بھارت سے شوہر سے ملاقات کروانے کا مطالبہ
جبکہ دوسری جانب جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ یہ حادثہ انتہائی المناک ہے اور انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔