پاکستان سے ایران جانے والے پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ ایرانی شہر یزد کے قریب پیش آیا
تہران؛ ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 35 افراد جانبحق ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ایران جانے والے پاکستانی زائرین کی بس کو ایرانی شہر یزد کے قریب حادثہ پیش آیا۔ پاکستانی زائرین کی بس الٹنے سے 35 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ابتدائی تحقیق میں بس حادثے کی وجہ بریک سسٹم فیل ہونے کو قرار دیا جارہا ہے۔
ایران کے خبر رساں ادارے مہر کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ منگل کی رات پیش آیا، بس میں سوار54 افراد سے میں 35 جان بحق ہوگئے جبکہ دیگر افراد زخمی ہیں۔ مہر کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال یزد میں پہنچایا گیا جبکہ یزد کے تمام ہسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا تھا۔
یزد کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ منگل کی رات دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے پیش آیا، حادثے سے بس الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی، مزید یہ کہ یزد شہر کے خاتم الانبیا ابرکوه اور شهید بهشتی تفت و شهید رهنمون ہسپتالوں کو زخمیوں کے علاج کےلیے ہائی الرٹ کردیا گیا تھا۔
خبررساں ادارے روئیٹرز کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس ایران میں الٹنے سے ہلاکتیں ہوئی، پاکستانی زائرین ایران کے راستے عراق جار ہے تھے جہاں اربعین اجتماع میں شرکت کرنی تھی، اربعین نواسہ رسول ﷺ کی شہادت کے چالیس دن بعد سوگ میں تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں دنیا بھر سے شیعہ مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوتے ہیں۔
روئیٹرز کےمطابق ایرانی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق منگل کو رات دیر سے پیش آنے والے اس حادثے کی وجہ بس کی بریک سسٹم میں میں تکنیکی خرابی تھی۔
ایران کا جنگی بحری جہاز مرمت کے دوران ڈوب گیا
ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثے پر صدر مملک آصف علی زرداری نے افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے وزارت خارجہ کو میتوں کو پاکستان لانے، زخمیوں کو بروقت امداد پہنچانے کی ہدایت کی۔ جبکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی پاکستانی زائرین کی بس حادثے میں المناک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے، بدھ کو اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرانتہائی دکھ ہوا۔