راولپنڈی؛ کہوٹہ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے

مسافر بس

مسافر بس راولپنڈی سے راولاکوٹ جارہی تھی کہ کہوٹہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جانبحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے

راولپنڈی؛ کہوٹہ کے قریب راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 25 افراد جانبحق ہوگئے۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے راولاکوٹ جارہی تھی کہ کہوٹہ کے قریب گراری پل کے قریب مسافر بس گہری کھائی میں گرگئی، جس سے 25 افراد جانبحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو، ضلعی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ جبکہ ریسکیو کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 روالپنڈی کے ترجمان محمدعثمان کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے راولاکوٹ جارہی تھی کہ کہوٹہ کے قریب گراری پل پر بس گہری کھائی میں جاگری۔ بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جانبحق ہوگئے جبکہ 1 شخص شدید زخمی ہوا۔ ریسکیو1122 اور مقامی لوگوں کی مدد سے نعشوں کو نکالا گیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق بس حادثے میں جانبحق ہونے والوں میں 15 مرد اور 6خواتین شامل ہیں جبکہ ایک بچہ بھی جانبحق ہونے والوں میں شامل ہے۔

ایران؛ پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 35 افراد جان بحق ہوگئے

ریسکیو ترجمان کے مطابق مسافر بس حادثہ کے بعد مقامی افراد اور نجی ایمبولینسز کے تعاون سے میتوں کو تحسیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت عمل میں لائی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہوٹہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔

Exit mobile version