فائرنگ کے بعد اردن کی سرحدی راہداری کو بند کردیا گیا، جوابی کاروائی میں ٹرک ڈرائیور ہلاک
ویب ڈیسک؛ غزہ کے مغربی کنارے میں اردن کی سرحد کے قریب ٹرک ڈرائیور کی فائرنگ سے 3 اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے ۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اردن کے درمیان سرحدی گزرگاہ ایلنبی برج کے قریب ایک بندوق بردار ٹرک ڈرائیور نے تین اسرائیلیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرک ڈرائیور راہداری کے ذریعے مغربی کنارے میں داخل ہوا ، ٹرک ڈرائیور نے ٹرمینل میں کام کرنے والے اسرائیلی باشندوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جبکہ سکیورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور شہید ہوگیا۔
فائرنگ کے بعد راہداری کو بند کردیا گیا،جبکہ راہداری میں آنے والی ٹریفک کو بند کردیا گیا۔ جبکہ اسرائیلی شہریوں کو ریسکیو کرنے کےبعد اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
ابوظہبی؛ عرب دنیا کا پہلا نیوکلئیر پاور پلانٹ مکمل ہوگیا
واضح رہے کہ سرحدی گزرگاہ کو اسرائیلی و بین الاقوامی سیاح استعمال کرتے ہیں، اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ریسکیو سروس حادثے کی جگہ پر موجود تھی، جبکہ اس نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہیں۔