جاپان کی یونیورسٹی کی تحقیق کے بعد لوگوں کی بہتر صحت کے لیے یہ قانون پاس کردیا گیا
ٹوکیو؛ جاپان کے شہر یاماگاتا میں ایک انوکھا قانون پاس کیا گیا ہے۔ اس نئے قانون کے تحت شہریوں کے لیے روزانہ ہنسنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ چینی اخبار کے مطابق اس قانون کے تحت رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بہتر جسمانی اور ذہنی صحت کو فروغ دینے کے لیے روزانہ کم از کم ایک بار ہنسیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ قانون ایک مقامی یونیورسٹی کی تحقیق کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کہ ہنسی اچھی صحت کو فروغ دیتی ہے۔ اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ دن میں کم ازکم ایک بار ضرور ہنسیں۔
اس قانون کے تحت شہر میں موجود کمپنیز اور انکے آفسز کو بھی متنبع کیا گیا ہے کہ وہ دفاتر اور کام کی جگہوں کا ماحول ایسا رکھیں جہاں ہنس اور مسکرا سکیں تاکہ انکی صحت بہتر ہو۔
میکسیکو؛ طوفانی بارش کے بعد سینکڑوں مگرمچھ شہر میں داخل
چینی اخبار کے مطابق قانون پاس کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو لازم قرار دیا گیا ہے کہ ہر مہینے کے آٹھویں دن کو رہائشیوں کی بہتر صحت کے لیے ہنسی کے دن کے طور پر منایا جائے گا تاکہ انکی زہنی صحت بہتر کی جاسکے ۔ اس قانون کے پاس ہوتے ہی جاپان میں کئی سیاستدانوں اور حلقوں کی جانب سے اسے مضحکہ خیز قرار دیا جارہا ہےاور اسکی مخالفت کی جارہی ہے۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ قانون لوگوں کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، آپ کسی کو ہنسنے پر مجبور نہیں کرسکتے ۔
Comments 1