اسرائیلی فوج کےجنوبی لبنان کے قصبےالسلطانیہ پر بھی فضائی حملے
غزہ؛ اسرائیلی فوج کۓنصیرات پر فضائی حملہ سے چھ فسلطینی شہید ہوگئے ہیں۔ جبکہ اسکے علاوہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جابرانہ کاروائیاں جاری ہیں ۔ مسجد اقصی میں گھس کر نمازیوں پرتشدد کیا گیا جبکہ دو نمازیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
جبکہ جنوبی لبنان کے قصبے السطانیہ پر اسرائیلی فضائی حملےمیں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مزید فلسطینی کالم نگار ولید دقع اسرائیلی جیل میں انتقال کرگئے ہیں ۔ ولید دقع کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛غزہ؛ حماس کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مصر، قطر اور امریکاکی ثالثی میں مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی،معاہدے کے مرکزی نکات پرتمام فریقین کا اتفاق ہوا،حماس اور قطری ثالثی وفد قاہرہ سے روانہ ہوگیا، معاہدے کےحتمی نکات پر دو دن میں دوبارہ بات ہوگی۔
یاد رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حارحیت کو 185 روز گرز گئے ہیں جبکہ ابھی مذاکرات میں معمولی سی مثبت پیش رفت آئی ہے
Comments 1