اٹلی کے جزیرے پر جنگلی بکریوں کی آبادی انسانی آبادی سے تقریباً 6 گنا زیادہ بڑھ گئی ہے
اٹلی کے جزیرہ ایلیکوڈی پر جنگلی بکریوں کی آبادی انسانی آبادی سے تقریباً 6 گنا زیادہ بڑھ گئی ہے۔ بکریوں کی اس بڑھتی ہوئی بے تحاشا تعداد کے پیش نظر ایلیکوڈی کے میئر ریکارڈو گولو ایک غیر معمولی پیشکش کے ساتھ جزیرے پر بکریوں کی حد سے تجاوز کرتی تعداد کے مسئلے کو حل کرنے کوشش کی ہے ۔ مئیر کا کہنا ہے کہ جو بھی جتنے چاہے بکری پکڑ لے سب اس کی ہوجائیں گی۔
میئر نے جزیرے پر رہنے والے شہریوں کو آوارہ گھوم رہی تمام بکریوں کو پکڑ کر اپنی ملکیت میں لانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس پروگرام کو adopt a goat کا نام دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ماچس کی تیلیوں سے بنے ایفل ٹاور کا نیا ریکارڈ
بکریوں کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے شہری کواٹلی حکومت کو درخواست ای میل کرنا ہوگی جبکہ 17 ڈالر اسٹیمپ فیس کے بھی ادا کرنے ہونگے۔ اس کے بعد وہ جتنی مرضی بکریاں پکڑ سکتا ہے۔ اس میں وہ تمام بکریاں اور بکرے شامل ہیں جو کہ آوارہ گھوم رہے ہیں اور جن کا کوئی مالک نہیں۔
لیکن یہاں دلچسپ امر یہ ہےکہ بکریوں کا مالک بننے کے بعد آپ ان بکریوں کو جزیرے پر نہیں رکھ سکتے بلکہ آپکو 15 دنوں کے اندر اندر بکریاں جزیرے سے باہر بھیجنی ہونگی۔