پاکستان؛ اسماعیل ہنیہ کی شہادت، ملک بھر میں آج سوگ کا اعلان

اسماعیل ہنیہ کی شہادت

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ملک بھرمیں سوگ اور غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا جائے گا

اسلام آباد؛ حماس کے رہنماء اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر آج ملک بھر میں سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بریریت کی مذمت کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ روز جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں حکومت اور اتحادی جماعتوں سے مشورہ کے بعد سوگ کا اعلان کیا گیا۔

دوسری جانب ملک بھر میں دیگر کئی مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر انکے دعائیہ تقریبات اور غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پاکستان علماء کونسل نے ملک بھرمیں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے آج ملک بھر میں بعد نماز جمعہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر انکے غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا جائے گا، علاوہ ازیں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے علماء سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس جمعہ میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گفتگو کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد آج انکی نماز جنازہ قطر میں ادا کی جائے گی ۔ نماز جنازہ کے بعد انکی تدفین بھی قطر میں ہوگی۔ جبکہ اسماعیل کی نماز جنازہ میں شرکت کےلیے افغان طالبان کا وفد قطر پہنچا ہے۔ افغانستان میں طالبان کے نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر بھی اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے قطر پہنچے ہیں

حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ قطر کی سب سے بڑی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائے گی۔ جبکہ انکی تدفین قطر کے دارالحکومت دوحہ کے شمال میں لوسیل کے ایک قبرستان میں کی جائے گی۔

Exit mobile version