انڈیا؛ کلکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف 10 لاکھ ڈاکٹروں کی ہڑتال

کلکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل

کلکتہ کے آر جی میڈیکل کالج کی گریجوایٹ خاتون ڈاکٹر کے ریپ سے بھارتی معاشرہ کا بھیانک چہرہ سامنے آیا

انڈیا؛ بھارت کے شہر کلکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف انڈیا میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی۔ انڈیا کی ڈاکٹروں کی سب سے بڑی تنظیم انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق صرف ہسپتالوں کی صرف ایمرجنسی کھلی رہے گی باقی او پی ڈیز بند کردی گئی ہیں۔ اس ہڑتال میں بھارت بھر سے 10 لاکھ سے زائد ڈاکٹر حصہ لے رہے ہیں۔

گذشتہ روز بھارت کے مشرقی شہر کلکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ آر جی میڈیکل کالج کی انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر 20 گھنٹے مسلسل کام کرنے کے بعد ایک لیکچر ہال میں فرش پر سوگئی تھی، جہاں اس کے ساتھ دست درازی کی گئی۔

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق مقتول ڈاکٹر کے ساتھیوں کے مطابق انکے لیے کوئی رہائشی کمرے یا آرام کرنے کی جگہ مخصوص نہیں ہے، اسی لیے انکی ساتھی خاتون لیکچر ہال میں فرش پر سوگئی تھی۔

کلکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل سے ملک بھر خواتین میں تشویش کی شدید لہر دوڑی ہے۔ اور عوامی احتجاج میں بھی خواتین سب سے آگے ہیں۔ کلکتہ میں ہوئے سب سے بڑے احتجاج میں خواتین نے پلے کارڈز اور شمعیں اٹھارکھی تھی۔ بھارتی خواتین نے احتجاجی مارچ میں  Reclaim Night یعنی رات واپس لو کے نعرے لگائے۔

کلکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل نے پورے ملک میں احتجاج کی ایک لہر پیدا کردی ہے، یہ ریپ کیس 2012 کے دہلی گینگ ریپ کیس کی یاد تازہ کرتا ہے۔ جب پانچ مردوں نے نئی دہلی میں ایک بس میں سوار میں ایک خاتون سے چلتی بس میں ریپ کیا، بعدازاں خاتون کو ایک سڑک پر پھینک دیا گیا۔ بعدازاں وہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

بھارتی فوج کی خاتون کرنل کی خودکشی کی کوشش، افسران پر ہراساں کرنے کا الزام

یاد رہے کہ بھارت میں کلکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کیس کے علاوہ ریپ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ سال بھارت میں ایک فرانسیسی سیاح کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی ، جبکہ فروری 2024 میں بھارت میں ہسپتال میں علاج کےلیے آئی خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

خبررساں ادارے روئیٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر 15 منٹ بعد ایک ریپ کیس رپورٹ ہوتا ہے، جبکہ اوسطاً ایک دن میں 85 کے قریب کیس رپورٹ ہوتے ہیں، یہ ان کیسز کی تعداد ہے جو منظرعام پر آتے ہیں جبکہ غریب ، اور کمزور طبقے کی جانب سے ایسے کیسز اکثر اوقات توجہ حاصل نہیں کرپاتے

Exit mobile version