بھارت؛ درسی کتاب میں امام خمینی کو شیطان قرار دے دیا گیا

امام خمینی

امام خمینی کی توہین پر بھارتی مسلمانوں کا احتجاج ،سڑکوں پر نکل آئے

بھارت میں مسلم دشمنی عروج پر ہے۔ پہلے اسکا نشانہ مسلمان اور پاکستان تھے اور اب ایران بھی اس فہرست میں شامل ہوگیاہے۔ بھارت میں ایک درسی کتاب میں ایرانی میں ایرانی سپریم لیڈر اور بانی روح اللہ خمینی کے حوالے سے نفرت انگیز مواد شامل کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق درسی کتاب میں موجود ‘دنیا کے سب سے زیادہ شیطان لوگ’ نامی مضمون میں ایرانی سپریم لیڈرامام خمینی کی تصویر بھی شامل کردی گئی۔ اس مضمون کی فہرست میں دنیا بھر کے معروف شخصیات کو شامل کیا گیا تھا۔ تاہم حیران کن طور پر ایران کی مقبول اور قابل قدر شخصیت اور مذہبی رہنما روح اللہ خمینی کا نام بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛سکھ رہنما کو امریکہ میں قتل کروانے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث ہے ؛ واشنگٹن پوسٹ

اس کے علاوہ سابق جاپانی شہنشاہ ہیر وہیٹو، منگول چنگیز خان، شمالی کوریا کے پہلے رہنما کم ال سنگ اور سابق عراقی صدر صدام حسین کے نام اور تصاویر بھی اس مضمون میں موجود ہیں۔

درسی کتاب کا متنازع مضمون سامنے آنے پر بھارتی مسلمانوں میں شدید غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی ہے اور مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ جبکہ مقامی مسلمانوں نے پبلشر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یاد رہے امام خمینی نے 1979 میں شاہ محمد رضا پہلوی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد نئی ایرانی حکومت قائم کی تھی۔ انہوں نے 1989 میں اپنی موت تک ملک کی قیادت کی۔ کتاب میں کہا گیا کہ خمینی نے بہت سے لوگوں کو اس لیے قتل کیا کہ وہ خدا پر یقین نہیں رکھتے تھے اور لوگ موسیقی سننے کی وجہ سے انتہا پسند ہوگئے تھے۔امام خمینی ایرانی انقلاب اور ایران عراق جنگ کا ذمہ دار تھے۔ کتاب میں خمینی کو لاکھوں افراد کی موت کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

اس کتاب کو شائع کرنے والے پبلشر اکیوبر بُکس انٹرنیشنل (Acuber Books International ) نے دہلی کے متعدد سکولوں کے لیے کتاب شائع کی تھی۔ اس نے اپنی غلطی پر معذرت کرلی۔

Exit mobile version