کارساز کمپنی ہنڈا نے اپنی معروف گاڑی ہنڈا سٹی پر بڑی آفر لگادی

ہنڈا سٹی

ہنڈا سٹی خریدنے پر صرف 30ہزار روپے میں گاڑی کا انٹیریر اپ گریڈ ہوسکے گا

کراچی؛ کارساز کمپنی ہنڈا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ہنڈا سٹی پر بڑی آفر لگا دی ہے۔ ہنڈا نے پاکستان میں اپنی کامیابی کے 30 سال مکمل ہونے کی خوش میں ہنڈا کے مخصوص ماڈلز پر یہ آفر لگائی ہے۔ ہنڈا کی مخصوص گاڑیاں خریدنے والے صرف 30 ہزار روپے میں گاڑی کا مکمل انٹیرئیر اپ گریڈ کرواسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یہ آفر صرف ہنڈا سٹی کے ماڈلز 1.2ایم ٹی اور 102وی وی ٹی خریدنے والوں کے لیے ہے۔ جبکہ یہ آفر محدود مدت کےلیے ہے۔

ہنڈا سٹی کے ماڈل 1.2 کا انجن وی ٹی ای سی ہے۔ جبکہ اس گاڑی میں ٹچ سکرین ڈسپلے اور سمارٹ فون کنیکٹنگ جیسے فیچرز دستیاب ہیں، جبکہ سیفٹی فیچرز میں لاک بریکنگ سسٹم ملٹی پل ائیربیگز اور الیکٹرانک بریک فورس شامل ہے۔

سوزوکی موٹرز نے آلٹو کار کو مزید سستا کرنے کا فیصلہ کرلیا

ہنڈا کمپنی کی یہ آفر اپنے کسٹمرز کو متوجہ کرنے کےلیے ہے۔ کیونکہ مہنگائی میں جہاں شہریوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے وہاں ان کمپنیوں کو بھی کاروباری صارفین کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Exit mobile version