اذلان شاہ ہاکی کپ؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز مقابلہ’میچ ایک ایک گول سے برابر

ہاکی کپ

ہاکی کپ کے آخری راؤنڈ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دونوں ٹیمیں ایک ایک گول ہی کرسکی

اذلان شاہ ہاکی کپ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔ ملائشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی کپ کے آخری راؤنڈ میچ کا مقابلہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ پہلے دو دو کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ جبکہ  نیوزی لینڈ ٹیم کو دو پنالٹی کارنر بھی ملے لیکن وہ کوئی فائدہ نہ اٹھا سکے، پاکستان کو بھی گول کرنے کے موقع ملے لیکن کوئی کامیابی نہ مل سکی۔

تیسرے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلا گول کرنے میں کامیاب ہوئی لیکن 8  منٹ بعد ہی ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

بقیہ تیسرےکوارٹرمیں پاکستان ٹیم کو کئی اوپن چانس ملے لیکن نیوزی لینڈ کی مضبوط دفاعی لائن کی وجہ سے کوئی کامیابی حآصل نہ کرسکے ۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، کینیڈا کو شکست دے کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

جبکہ چوتھے کوارٹر میں بھی دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن گول نہ کرسکیں۔

یاد رہےکہ پاکستان فائنل کےلیے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے ۔ پاکستان نے 13 برس بعد فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے جبکہ پاکستان نے آخری بار 2003 میں اذلان شاہ ہاکی کپ جیتا تھا۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان کے ساتھ ہوگا۔

اذلان شاہ ہاکی کپ کے متعلق مزید معلومات اور اپڈیٹس کے لیے یہاں کلک کریں

Exit mobile version