24 قیراط سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ہوئی ہے
پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی ہے۔ 24 قیراط سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوگئی ہے۔ کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 240200 روپے کا ہوگیا۔
آل صرافہ اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوکر 240200 روپےکا ہوگیا،اس کےعلاوہ دس گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے کم ہوکر 205933 روپے پر آ گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی واقعی ہوئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کا بھائو 17 ڈالر کم ہوکر 2318 ڈالرفی اونس ہے، پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2338 ڈالر فی اونس ہے۔
پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی لانے کا سوچ رہے ہیں؛ وزیرخزانہ
یاد رہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں سے کمی کے اثرات مقامی منڈیوں تک پہنچتے ہیں جسکی وجہ سے مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوتی ہے۔