پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی لانے کا سوچ رہے ہیں؛ وزیرخزانہ

ڈیجیٹل کرنسی

خواتین کو ڈیجیٹل کرنسی کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ اُنکی رقوم محفوظ رہیں

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجٹل کرنسی لانے کا سوچ رہے ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ مردوں کی نسبت خواتین کو ڈیجیٹل کرنسی کی زیادہ ضرورت ہے۔ وزیرخزانہ نے اُسکی توجیح یہ پیش کی کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے۔ 

خواتین کی خواہش ہے کہ انہیں یہ رقم کسی ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں؛وزیراعظم شہباز شریف کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات

آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد پاکستان اور مصر کو اب بھی معاشی مشکلات درپیش ہیں۔ کورونا سے عالمی معیشت کو تین اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا۔ سب سے زیادہ نقصان کم ترقی یافتہ ممالک کو ہوا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ابھی ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔ اُمید ہے کہ جلد ہی ایف اے ٹی ایف کی ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کو ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال کی اجازت دے دیگی۔

Exit mobile version