سوزوکی نے اپنی گاڑیوں میں 7 لاکھ روپے تک کمی کردی ہے
کارساز کمپنی کیا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی اپنی گاڑی کی قیمتوں میں کمی ک اعلان کردیا ہے۔ سوزوکی نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہاکہ کہ مارکیٹ کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں سوزوکی سوئفٹ ڈبلیو ای ایف کی پروموشنل ریٹیل سیلز قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی سویفٹ کی قیمت میں حیران کن طور پر7 لاکھ روپے تک کمی کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ جبکہ کی سوئفٹ ماڈل جی ایل ایم ٹی کی قیمت 85 ہزار روپے کم ہوگئی ہے، جی ایل ایم ٹی کی قیمت 44 لاکھ 21 سے کم ہوکر 43 لاکھ 36 ہزار ہوگئی ہے۔
اسی طرح سوزوکی کی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی سی ٹی قیمت میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، جی ایل ایکس سی وی سی ٹی کی قیمت 54 لاکھ 29 ہزار سے کم ہوکر 47 لاکھ 19 ہزار ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛کارساز کمپنی "کیا’ نے اپنی گاڑی سٹونک کی قیمت میں بڑی کمی کردی
سوزو کی گاڑیوں میں کمی کا اطلاق 01 مئی 2024 سے ہوگا۔ جبکہ کہ نظر ثانی شدہ قیمتیں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی،سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس کے علاوہ ہیں اور بغیر کسی اطلاع کے قیمتوں میں ردوبدل بھی کیا جاسکتا ہے۔علاوہ ازیں گاڑیوں کی ڈیلیوری پر سرکاری ٹیکس اور لیویز ڈیوٹی خریدار ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کار ساز کمپنی کیا نے بھی اپنی سٹونک کار کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا۔