گوادرحملے میں بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کا لاپتہ کارکن ملوث نکلا

گوادر

کریم جان 2022 میں لاپتہ ہوا تھا اور کل گوادر حملے میں مارا گیا

ایک اور لاپتہ فرد دہشتگردانہ حملے میں ملوث نکلا۔ بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کا لاپتہ کارکن گوادر حملے میں ماراگیا۔

حملے میں ملوث ایک دہشتگرد کی شناخت کریم جان ولد فضل بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ تربت کا رہائشی تھا، کریم جان 25 مئی 2022 کو لاپتہ ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ کل دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کا گوادرپورٹ کمپلیکس پر بزدلانہ حملے اور فائرنگ کےتبادلےمیں آٹھ دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دو جوان بھی شہید ہوئے۔

جبکہ حملے میں کالعدم تنظیم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزادکےدہشتگرد کی ملوث ہونے کی بھی  تصدیق ہو گئی ہے۔ کالعدم تنظیم کا ایک رکن جسے لاپتہ تسلیم کیا گیاتھا وہ گوادر حملے میں مارا گیا ہے ۔ اس سے قبل دہشتگرد امتیازاحمد بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا، جو سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں مارا گیا۔

سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ 8 دہشتگردوں کے ایک گروہ نے گوادرپورٹ اتھارٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا، سیکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی سے تمام 8 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیزمواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ڈی جی خان کے رہائشی 35 سالہ سپاہی بہار خان اور خیرپور کے رہائشی 28 سالہ سپاہی عمران علی بہاردی سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں؛سعودی عرب؛ 100 پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کردیا

Exit mobile version