ماہرین آثارقدیمہ کا خیال ہے کہ یہ گھوڑے کسی جنگ میں ہلاک ہوئے ہیں جنہیں 100 قبل مسیح کے قریب دفن کیا گیا تھا
فرانس؛ ماہرین آثار قدیمہ نے وسطی فرانس میں واقع ایک علاقے میں نو قبریں دریافت کی ہیں۔ ان دونوں قبروں میں 28 گھوڑوں کی باقیات ملی ہیں۔ گھوڑوں کی ہڈیوں کو ریڈیو کاربن کے عمل سے گزارا گیا جس سے ماہرین کو پتہ چلا کہ ان گھوڑوں کو 100 قبل مسیح سے 100 عیسوی کے درمیان دفنایا گیا ہوگا۔
گھوڑوں کی لاشوں کو قبروں کے اندر قطار میں دفنایا گیا تھا، محققین کا خیال ہے کہ ان گھوڑوں کو ایک ہی وقت میں دفن کیا گیا اور یہ کہ وہ جنگوں کے دوران ہلاک ہوئے ہوں گے۔ں سے کل 28 گھوڑوں کی شناخت کر چکے ہیں۔
دنیا کا مختصر ترین فضائی سفر کتنے منٹ میں مکمل ہوتا ہے؟
ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ ان تمام گھوڑوں کو ان کی موت کے فوراً بعد ہی ایک ہی وقت میں دفن کیا گیا تھا۔ ان گھوڑوں کی قبروں کے درمیان ایک اور قبر دریافت ہوئی ہے لیکن اس میں دو درمیانے سائز کے کتے ہیں۔
مطابق ماہرین آثار قدیمہ نے ابھی تک باقی قبروں کی مکمل کھدائی نہیں کی ہے تاہم وہ پہلے ہی سطح پر دکھائی دینے والی کھوپڑیوں اور ہڈیوں سے کل 28 گھوڑوں کی شناخت کرچکے ہیں۔
Comments 1