روزانہ 30 منٹ کی ورزش کو کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتی ہے
طبی مضامین؛ طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہےکہ ورزش کینسر کے علاج کےلیے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کینسر کے علاج کے لیے دی جانے والی ادویات کے اثرات میں اضافہ کرسکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق جسمانی تھکاوٹ میں جسم کی جانب سے جاری کردہ پروٹین کینسر کے خلیوں کو ختم کرتی ہے۔
امریکا کے نیو یارک گروس مین اسکول آف میڈیسن کے ماہرین نے تحقیق کی کہ کینسر میں مبتلا چوہوں کی ہفتے میں 5 دن 30 منٹ تک ورزش کینسر کے خلیوں کے بننےمیں 50 فیصد تک کمی کا سبب بنی ہے۔ ایک اور ٹیسٹ میں دیکھا گیا کہ وہ چوہے جو تین ہفتوں تک مستقل ٹریڈ مِل پر دوڑے ان میں رسولی کے وزن میں 25 فی صد تک کمی واقع ہوئی۔
اپنے نظریے کو چوہوں پر ثابت کرنے کے بعد سائنس دانوں نے 2017 میں پتے کے کینسر میں مبتلا 75 مریضوں پر کی جانے والی آزمائش کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ مریضوں کے گروپ کو سرجری کراونے سے قبل ایک گھنٹے کی سخت ورزش اور ہر ہفتے 90 منٹ کی ایروبک ورزش کرنے کے لیے کہا گیا۔
ترکی : مسجد میں بزرگ نمازیوں کیلئے فٹنس کلاسز کا آغاز
اس تجربے کے بعد وہ لوگ جنہوں نے چھ ہفتوں کی اس ٹریننگ میں حصہ لیا ان کے ٹریننگ نہ کرنے والوں کی نسبت زندہ رہنے کے امکانات 50 فی صد زیادہ تھے۔
سائنس دان کافی عرصے سے یہ بات کر رہے ہیں کہ ورزش کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ لوگوں کو کینسر کا مرض لاحق ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں لیکن یہ تحقیق بتاتی ہے کہ ورزش کینسر کے علاج میں مریضوں کے لییے فائدہ مند ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین اس بات پر پُر امید ہیں کہ اس نئی تحقیق سے کینسر کے مریضوں کے علاج میں معاونت حاصل ہوگی اور بہتر نتائج مل سکیں گے۔
Comments 1