بھارت؛ گیمنگ زون میں آتشزدگی سے بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

گیمنگ زون

گیمنگ زون میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے ٹیم تشکیل دے دی گئی

بھارت؛ بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں ایک گیمنگ زون میں آتشزدگی سے 9 بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ گیمنگ زون جل کر راکھ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رات گئے گیمنگ زون میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گیمنگ زون جل کر راکھ ہوگیا۔

حکومت نے سانحہ کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ حکومت نے تحقیقاتی ٹیم کو ٹاسک دیا ہےکہ سانحہ کے ذمہ داران کا تعین کرے اورتمام پہلوؤں سے اس حادثے کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ پیش کرے گی۔

  تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے سربراہ سبھاش ترویدی نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

ایس آئی ٹی کے سربراہ سبھاش ترویدی نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے کی مکمل جانچ کی جائے گی اور پتہ لگایا جائے گا کہ اس کے لیے کون ذمہ دار ہے، کس سے کہاں پر غلطی ہوئی، جب کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

یسین ملک کی اہلیہ کا بھارت سے شوہر سے ملاقات کروانے کا مطالبہ

راجکوٹ پولیس کے مطابق گیمنگ زون میں موجود افراد کی لاشیں مکمل طور پر جل چکی ہیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ کچھ سول ہسپتال میں موجود کچھ لاشیں تو شناخت کے قابل بھی نہیں ہیں، پولیس نے گیم زون کے سربراہ سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ راجکوٹ سانحے پر وزیراعظم نریند مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں متاثرین کے اہلخانہ کے لیے بہت غمزدہ ہوں اور میری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں۔

Exit mobile version