شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایتھوپیا میں مٹی کا تودہ گرا، دب جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے
ایتھوپیا؛ مشرقی افریقہ کے ملک ایتھوپیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے مٹی کا تودہ گرنے سے 157 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایتھوپیا کے جنوبی علاقے کینچو شاچا گوزدی ضلع کے گاؤں میں مٹی کا تودہ گرنے سے سینکڑوں افراد دب گئے۔ دبنے والے افراد میں کئی چھوٹے بچے اور حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔
دبنے والے افراد کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ تاہم ابھی تک صرف 157 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم ابھی علاقے میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
ایتھوپیا کا یہ علاقہ شدید بارشوں کی زد میں ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ میں سے پیر کی صبح مٹی کا تودہ گرنے سے کئی افراد دب گئے تھے۔ امدادی ٹیموں نے امدادی کاروائی جاری رکھتے ہوئے 5 افراد کو زندہ نکال لیا ہے۔
امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک ہونے والوں میں امدادی کارکن بھی شامل ہیں جو امدادی کاروائیوں کے دوران کیچڑ اور مٹی میں دب جانے والے افراد کی مدد کررہے تھے۔
چین ؛ فلسطینی دھڑوں حماس اور الفتح کے درمیان مذاکرات ، اختلافات ختم کرنے پر اتفاق
متاثرہ ضلع کے ڈیزاسٹر ریسپانس ایجنسی کے ذمہ دار نے میڈیا کو بتایا کہ امدادی کارکنوں کے بہت سے افراد لاپتہ ہیں۔ یہ افراد ایسے لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہے تھے جو کیچڑ اور دلدل میں پھنس گئے تھے۔ ڈیزاسٹر ریسپانس ایجنسی کے ذمہ دار مارکوس میلیس کا کہنا ہےکہ ہم ابھی بھی لاپتہ افراد کو تلاش کررہے ہیں۔