ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 150 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے جبکہ سیلاب کا خطرہ باقی
اسلام آباد؛ پاکستان میں مون سون کی شید بارشوں سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کی ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں رواں ہفتے داخل ہوگئی ہیں۔ ان ہواؤں کے سبب خیبرپختونخواہ، پنجاب سندھ اور کشمیر میں شدید بارشیں جاری ہیں جبکہ سیلاب کا خطرہ بھی موجود ہے۔
خیبرپختونخواہ کی پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں گزشتہ 3 روز میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
جبکہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب کے مطابق گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 3 افرا جاں بحق اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب جمعرات کی صبح لاہور میں شدید بارش کے باعث 34 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ لاہور میں ریکارڈ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 337 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اس سے قبل 1980 میں 332 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
کوہاٹ؛ سیلابی ریلہ گھر میں داخل ہونے سے بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
محمکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کے لیے تمام اداروں کو فعال کردیا گیا ہے، صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی خبردار کر دیا گیا ہے