اضافہ ایک ماہ کےلیے ہوگا صارفین پر 40 ارب کا بوجھ پڑے گا
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی، اضافہ فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مانگا گیا۔ نیپرا میں درخواست کی سماعت 28مارچ کو ہوگی۔
سی پی پی اے درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ الیکٹریسٹی فروخت ہوئی، فروری میں پانی سے24.77 فیصد الیکیٹریسٹی پیدا کی گئی جبکہ مقامی کوئلے سے13.94 فیصد، درآمدی کوئلےسے1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق فروری میں مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد الیکٹریسٹی پیدا کی گئی جبکہ فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیداکی گئی۔
یاد رہے کہ سی پی پی اے کی درخواست منظور ہونے پر الیکٹریسٹی صارفین پر 40ارب روپے کا بوجھ پڑے گا