مصری صدر کا 12 برس بعد ترکی کا دورہ 20 سے زائد معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان

مصری صدر

مصری صدر عبدالفتاح السیسی آج بدھ کو انقرہ پہنچیں گے ، جبکہ رجب طیب اردون کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کریں گے

ویب ڈیسک ؛ مصری صدر عبدالفتاح السیسی آج 12 برس کے بعد ترکی کا دورہ کریں گے، اس دورے میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور غزہ جنگ کے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق مصری صدر آج بدھ کو انقرہ پہنچیں گے، جبکہ آج شام کو وہ ترکی کے صدر رجیت طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

ترکی کے صدارتی دفتر سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق دونوں صدور کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال خصوصاً غزہ جنگ اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کےلیے تبادلہ خیال ہوگا۔ دونوں ممالک مشترکہ اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات پر نظر ثآنی اور تعاون کے فروغ کےلیے بات چیت کریں گے۔

ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے انادولو کے مطابق مصری صدر کے دورہ ترکی کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان توانائی، دفاع، تعلیم، صحت، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں 20 معاہدوں پر دستخط ہونگے، انادولو کی رپورٹ کے مطابق متبادل توانائی اور ایل این جی سے متعلق تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابقہ مصری صدر محمد مرسی نے 2012 میں ترکی کا دورہ کیا تھا، محمد مرسی ترکی کے اتحادی بھی تھے، 2013 میں فوج کے اس وقت کے سربراہ عبدالفتاح السیسی نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، جس کے بعد ترکی اور مصر کے تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔

سعودی عرب: مصری شہری کے قتل میں ملوث پاکستانی شہری کو سزائے موت

تاہم ترکی نے 2020 علاقائی مسائل کم کرنے کے لیے علاقائی حریفوں سے سفارتی تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں شروع  کیں تو سفارتی کوششوں سے دونوں ممالک قریب ہوئے ، اور 12 سال بعد مصری صدر کا دورہ ترکی ممکن ہوا۔

Exit mobile version