زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی
خیبرپختوانوہ؛ پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختونخواہ میں سوات اور دیگر علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اتوار کی دوپہر 2.30 بجے کے قریب آنے والے زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
سوات اور گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ تائیوان میں زلزلوں کی گونج
زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے دستیاب تفصیلات کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 95 کلو میٹر تھی، زلزلہ کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ تاہم زلزلے کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی جانی یا ملی نقصان کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جاسکا