ڈیرہ اسماعیل خان؛ تھانے پر شدت پسندوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل داربن میں تھانے پر شدت پسندوں کے حملے میں دس اہلکار شہید جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔

خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں آج  پیر کی صبح تحصیل داربن میں تھانے پر شدت پسندوں کے حملے میں دس پولیس اہلکار شہیدہوگئے جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق رات تین بجے نامعلوم حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس تھانے پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن چودہوان پر شدت پسندوں نے تقریبا پونے تین بجے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او خالد خان نے میڈیاکو بتایا کہ  شدت پسندوں کی جانب سے گذشتہ شب  حملہ کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ’حملہ آوروں نے جدید اسلحے اور دستی بموں سے حملہ کیا اور پولیس کے ساتھ ایک گھنٹے سے زائد تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس سٹیشن چودہوان پر پولیس کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار جان سے گئے ہیں جبکہ چھ زخمی ہیں۔

 یاد رہے کہ چودہوان پولیس اسٹیشن ڈی آئی خان شہر سے تقریبا 100 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔اور ڈیرہ اسماعیل خان شدت پسندی کے لحاظ سے شمالی و جنوبی وزیرستان کے بعد صوبے کا تیسرا سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے۔

جبکہ محکمہ داخلہ کے اعدادوشمار کے مطابق ڈی آئی خان میں 2023 میں مجموعی طور پر 98 شدت پسندی کی کارروائیاں ہوئی ہیں جس میں سکیورٹی فورسز کے 21 اہلکار جان سے گئے۔

  نگران وزیرداخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے انکی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔

تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس لائن میں اُنکی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

Exit mobile version