چینی قافلے پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

دہشتگرد

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے

بشام میں چینی قافلے پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار ہوگئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد عادل شاہباز، شفیق قریشی، زاہد قریشی اور نذیر حسین کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھتے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار چاروں ملزمان 26 مارچ کو بشام میں چینی قافلے پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔ گرفتار دہشت گرد عادل شہباز مانسہرہ کا رہائشی ہے جس نے حملہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، دہشت گردوں نے حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں؛سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن 4 دہشتگرد ہلاک

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی داسو ڈیم کی جانب جارہی تھی کہ خودکش حملہ آوروں نے گاڑی کو ٹکر مارکر گہری کھائی میں دھکیل دیا، جس کے نتیجے میں 5 چینی انجینرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Exit mobile version