ماہرین کو کولیسٹرول کم کرنے والی ویکسین کی تفصلی آزمائش سے مزید بہتری کی اُمید ہے
طبی ماہرین نے کولیسٹرول کم کرنے والی ویکسین کی آزمائش کی ہے۔ اس نئی ویکسین کی آزمائش کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ جبکہ ماہرین کو اُمید ہے کہ اس ویکسین کےمزید نتائج بہتر آئیں گے۔ طبی جریدے جاما میں شائع تحقیق کے مطابق کولیسٹرول اور خصوصی ہائی ٹیسٹی لیو پروٹین کو کم کرنے کےلیے تیار کیے گئے انجکشن سے معلوم ہوا کہ یہ ویکسین نصف سے زائد کولیسٹرول کو کم کرسکتی ہے۔
طبی جریدے کے مطابق ماہرین نے تحقیق کے لیے 922 افراد کی خدمات حاصل کی۔ یہ افراد رضاکارانہ طور پر آزمائش کےلیے تیار ہوئے تھے۔ ان میں سے 45 فیصد خواتین بھی شامل تھی جبکہ سب کی اوسط عمر 65 سال تک تھیں۔ اس آزمائشی تحقیق کا حصہ بننے والے تمام افراد کولیسٹرول کی وجہ ہونےوالی بیماریاں یعنی ہائی بیڈ کولیسٹرول اور دل کی دیگر بیماریوں کا شکار تھے۔
ماہرین نے ان افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا اور ان پر ایک سال تک تحقیق کی۔ ماہرین نے تحقیق شروع کرنے سے قبل تمام رضاکاروں میں کولیسٹرول کا موازنہ کیا۔
ابتدائی موازنے کے بعد ان تین گروپس میں سے ایک گروپ کو پہلے سےچلنے والی بیڈ کولیسٹرول کو کم کرنے والی ادویات دیں، جبکہ دوسرے گروپ کو نئی تیار کردوہ کولیسٹرول کم کرنےوالی ویکسین کی ماہانہ ایک ڈوز دی۔ جبکہ تیسرے گروپ کو فرضی دوائی لیرودالسائبپ دی۔
ایک سال کے بعد ماہرین نے تمام رضاکاروں کے کولیسٹرول لیول کو چیک کیا اور پھر اسکا ابتدائی ٹیسٹ کے ساتھ موازنہ کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ پہلے سے کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات لینےوالے گروپ میں اگرچہ کولیسٹرول کم ہوا لیکن اسکی مقدار پھر بھی زیادہ تھی۔
جبکہ کولیسٹرول کم کرنے والی ویکسین لینےوالے گروپ میں نہ صرف کولیسٹرول کم دیکھا گیا بلکہ ان میں خون کو گاڑھا کرنے والے کولیسٹرول ’ٹرائی گلاسرائیڈس (triglycerides) کی سطح میں بھی نمایاں کمی ہوگئی اور انجکشن لگوانے والے افراد میں کولیسٹرول کی سطح نارمل ہوگئی۔
کولیسٹرول کی کمی اور دل کی بند شریانیں کھولنے کے لیے کیا استعمال کریں؟
جبکہ جن افراد کو فرضی دوائی دی گئی تھی انکی کولیسٹرول لیول میں کسی بھی قسم کی کمی واقع نہ ہوئی۔ ماہرین کےمطابق کولیسٹرول کم کرنےوالی نئی ویکسین استعمال کرنےوالے افراد میں کولیسٹرول کی سطح میں 50 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
ماہرین کے مطابق کولیسٹرول کم کرنے والی ویکسین کی ابتدائی آزمائش کامیاب ہوگئی ہے جبکہ اب اسکی تفصیلاً جامع آزمائش کی جائے گی اور اس کےبعد اس کے عام استعمال کی اجازت لی جائے گی۔ ماہرین اس بات پر پرُامید ہیں کہ نئی ویکسین جامع آزمائش میں مزید بہتر نتائج فراہم کرے گی۔